پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد زبیری کا انتقال‘ تدفین آج ہوگی
کراچی (نیوزرپورٹر)شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے سابق چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد زبیری کے بڑے بھائی اور اردو کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد زبیری گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرگئے.مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز ظہر مسجد فیصل بلاک 6 گلشن اقبال میں ادا کی جائیگی. جنازہ C.. 20 بلاک 6 گلشن اقبال سے دوپہر ایک بجے اٹھایا جائے گا. پروفیسر وقار احمد زبیری زولوجی میں پی ایچ ڈی تھے اور معروف ماہر تعلیم,کئی کتابوں کے مصنف اور سینئر اساتذہ میں شامل تھے۔