وکلاء کی اسناد کی تصدیق کیلئے زکریا یونیورسٹی سمیت 32 یونیورسٹیوں کے وی سیز کل سپریم کورٹ طلب
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)وکلا کی اسناد کی تصدیق کا کیس ، سپریم کورٹ نے زکریا یونیورسٹی سمیت 32یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو کل طلب کرلیا بتایا گیاہے کہ پورے پاکستان میں ورکنگ وکلا کی اسناد کی تصدیق کا کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے جس پر 4 جولائی کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سمیت 32 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو طلب کرلیا گیا ہے ۔