نواز شریف کا فرنٹ پر کھیلنے کا فیصلہ‘ جلد وطن واپسی کا امکان
اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک ہفتہ کے اندر میاں نوازشریف اور مریم نواز کے پاکستان واپس آنے کا امکان ہے میاں نوازشریف کا مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے رابطہ قائم ہے مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف سے کہا گیا ہے وہ سب سے پہلے این اے 59 اور 63 میں اپنا جلسہ منعقد کریں تاہم ابھی تک انہوں نے ان حلقوں میں جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے (ن) کا نام ختم کرنے کی درخواست کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور کسی صورت بھی انتخابی میدان سیاسی مخالفین کے لیے کھلا نہیں چھوڑے گی۔ حمزہ شہبازشریف نے بھی مریم نواز کے انتخابی حلقے کی انتخابی مہم سنبھال لی ہے۔ رواں ہفتے میاں شہبازشریف بھی مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے ۔