ایشین گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے قومی ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے قومی ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، قومی خواتین کھلاڑی ایشین گیمز میں کوالیفائی کرنے کے لئے پرعزم دکھائی دیتی ہیں، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں جگہ بنانے کے لئے فزیکل فٹنس اور فاروڈ لائین کی کارکردگی میں بہتری پر توجہ مرکوز ہے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں قومی ویمن ہاکی ٹیم کا کیمپ ہیڈ کوچ سعید خان کی زیر نگرانی جاری ہے۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو دوسیشنز میں ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کے بعد شام میں کھلاڑیوں کو میچ ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔بنکاک میں ہونے والے ایشین گیمز کوالیفائنگ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے کیمپ میں 33 کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے قومی خواتین ٹیم کا اعلان 10 جنوری کو کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ 20 جنوری سے شروع ہوگا۔