اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس، ایک ہزار میگاواٹ بجلی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں آر ایل این جی کی بنیاد پر ایک ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر پیشرفت، آئندہ خانہ و مردم شماری کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی پی پی آئی بی نے منصوبوں کی تکمیل کے معیار کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ چھ، چھ سو میگاواٹ کے منصوبوں کیلئے مقامات کا تعین کرلیا گیا ہے۔ ان مقامات پر گیس کی سہولت پہلے سے موجود ہے۔ علاوہ ازیں فیصلہ کیا گیا کہ تکنیکی کمیٹی کے ممبران کے طور پر