میکسیکو میں ملک کے انوکھے تہوارکنگ کیک ڈے کے موقع پرہزاروں لوگوں نے دنیا کا طویل ترین کیک کاٹا۔
میکسیکو سٹی میں کنگزکیک ڈے کے موقع پرحکومت کی جانب سے خصوصی تہوارکے لئے سات سوبیس میٹرلمبا اورنوے سینٹی میٹرچوڑا کیک تیار کیا گیا تھا۔ تیس ہزار انڈوں، دو سو کلو پھل اور دو ہزار چھ سو کلو چینی سے تیارکردہ کیک کی تیاری میں دوسو بیکرزنے حصہ لیا۔ کیک کاٹنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ کنگزکیک ڈے میکسیکو کا سالانہ روایتی تہوار ہے جو ہرگزشتہ چارسال سے منایا جارہا ہے۔