تہمینہ جنجوعہ کی زیرقیادت اعلیٰ سطح کا وفد آج کابل جائیگا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی زیر سرکردگی، پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد ،پاک افغان ورکنگ گروپ کے پہلے مشترکہ اجلاس کیلئے آج ہفتہ کے روز کابل روانہ ہو رہا ہے۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے وفد میں سفارت کار، فوجی حکام اور انٹیلیجنس افسران شامل ہوں گے۔پاکستان نے تجویز دی تھی کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان انتیلیجنس معلومات کے تبادلہ، فوجی امور، تجارت، سلامتی سمیت باہمی دلچسبی کے معاملات پر روابط کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دئے جائیں۔ امریکہ کے ساتھ ایسا ہی مذاکراتی سلسلہ سٹریٹجک ڈائیلاگ“ کے نام سے برس ہا برس جاری رہا تاہم اس کے حولصہ افزاءنتائج سامنے نہیں آئے۔تاہم پاکستان اور افغانستان کا معاملہ الگ ہے۔ پڑوسی ہونے کے ناطے دونوں ملکوں کو قریبی روابط اور بدگمانیاں پیدا کرنے والے ملکوں سے بچنے کیلئے ہمہ وقت روابط کی اشد ضرورت ہے اور یہ فورم اس ضرورت کو پورا کر سکتا ہے۔