اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی اے آر سی کے 68 ملازمین کی بحالی کالعدم قرار دیدی
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے 68 ملازمین کی بحالی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی یا نیشنل اسمبلی بغیر قانونی سازی کے صرف ہدایات سے ایگزیکٹو اختیار استعمال نہیں کر سکتی۔دوران سماعت ملازمین بحالی کے خلاف درخواست گزاروں کی جانب سے عمر اعجاز گیلانی عدالت پیش ہوئے،شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہاکہ بورڈ کو بھیج دیں اس کو یہ معاملہ دیکھنے دیں،آپ کی عدالت سے یہ تاثر نہیں جانا چاہیے،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ مرسی کورٹ نہیں ہے یہ کورٹ آف لاء ہے،بورڈ کو بھیجنے کی ضرورت ہی نہیں ہم دیکھیں گے،عدالت نے 25 اگست 2021 کے نوٹیفیکیشن کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کردیا۔واضع رہے کہ 25 اگست کے نوٹیفیکیشن میں ملازمین کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایت پر بحال کیا گیا تھا۔
کالعدم قرار