شیخ رشید پر 10ارب روپے ہرجانے کا دعوی ، سماعت شیخ رشید اور حنیف عباسی کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث ملتوی
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر 10ارب روپے ہرجانے کے دعوی کی سماعت شیخ رشید اور حنیف عباسی کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دی گئی۔جمعرات کو حنیف عباسی کی جانب سے شیخ رشید پر10ارب ہرجانے کے دعوے کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار خالد نے کی۔شیخ رشید کے وکیل نے مقف اپنایا کہ ایفی ڈرین کیس کا ریکارڈ درکار ہے جو چھٹیوں کے باعث دستیاب نہیں ہوسکا، مہلت دی جائے،جس پر مقدمے کی سماعت 17اگست تک ملتوی کردی گئی۔شیخ رشید کو مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا تھاجبکہ شیخ رشید حنیف عباسی پر منشیات فروشی کے الزامات پر بدستور قائم ہیں۔