نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019کے لیے ٹیم کا اعلان کر کے نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔کین ویلیم سن نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ٹام بلنڈل کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔راس ٹیلر چوتھی مرتبہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ کپتان کین ویلیمسن، ٹم ساتھی اور مارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کی طرف سے تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، کولن منرو، میٹ ہنری، ٹام لاتھم، جمی نیشم، ہینری نکولز، مچل سینٹنر اور اش سودھی شامل ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024