سینیٹر فیصل جاوید خان کے اعزاز میں شوکت رشید بٹ کا عشائیہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر فیصل جاوید خان کے اعزاز میں پی ٹی آئی رہنماء شوکت رشید بٹ نے عشائیہ دیا جس میں سینیٹر شبلی فراز کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی شوکت رشید بٹ نے کہا کہ فیصل جاوید خان تحریک انصاف کی پہچان ہیں انہوں نے پارٹی کی ترقی کیلئے دن رات اے کیا ہمارے قائد عمران خان نے تحریک انصاف کے ہر کارکن کو ترقی کرنے اور لیڈر بننے کا موقع دے کر موروثی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے فیصل جاوید خان بھی موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے مصروف عمل رہے ہیں وہ پارلیمنٹ میں فعال رول سے کارکنوں کی آواز بنیں گے ۔