مشکل کی گھڑی میں سندھ کے عوام کے ساتھ ہیں: گورنر پنجاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ اورنگی ٹائون کے بارش سے متاثرہ افراد میں سماجی بھلائی کی تنظیم بیت السلام کے تعاون سے راشن بیگز تقسیم کئے۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کے عوام کی مدد پر ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سہولیات کے بنیادوں ڈھانچہ کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کرنا ضروری ہے تاکہ عوام کو بارش کی صورت میںپیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کراچی کے مقابلہ میں لاہور میں بارش نسبتا کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو اتنی زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے متاثرہ افراد میں راشن کی تقسیم کے ضمن میں بیت السلام اور سماجی بھلائی کی دیگر تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بعد ازاں دونوں گورنرز نے متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کیا۔ذریں اثناء گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گورنرپنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ گورنرہاس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنرپنجاب اپنے دوستوں کے ساتھ آئے ہیںان کے دوست انسانیت کادرد رکھتے ہیں اس مشکل حالات میں تعاون کرنے پر پنجاب کے بھائیوں کے مشکورہیں یہ ایک اچھاپیغام ہے انہوں نے جومنصوبہ بنایا ہے اس میں ایک لاکھ لوگوں کوراشن دیں گے اور اخوت فانڈیشن دس ہزار گھرانوں کوبلاسود قرضہ فراہم کرے گی جو آسان اقساط میں واپس لیا جائیگا اور یہ قرضہ ایک لاکھ تک دیا جائیگا۔اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی ، چیئر مین اخوت فانڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب ،چیئرمین غنی گلاس انوار غنی ، لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ میاں احسن اور اورینٹ گروپ کے میاں طلعت بھی موجود تھے ۔نہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر کام کریںگے شہر کی ترقی کے لئے وفاق این ایف سی ایوارڈ کے علاوہ اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر ایک ایماندارشخص کو لگائیں گے کیونکہ کراچی اہم ہے اور ہم اس شہر کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں،احتجاج سی بی سی اورڈیفنس والوں کا حق ہے یہ بارش عام بارش نہیں ہوئی دنیا کا کوئی شہر 400ملی میٹر بارش کی منصوبہ بندی نہیں کرسکتا، اگرنالے ندیاں صاف ہوتیں سالڈ ویسٹ کام ٹھیک کررہا ہوتا تو بھی تباہی ہوتی۔گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں ہماری بھی پوری کوشش ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس ضمن میں ایک لاکھ راشن بیگس تقسیم کئے جائیں گے ہر راشن بیگ میں تین ہزار سے ساڑھے تین ہزار مالیت کا سامان ہوگا جو مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے گا اس کے علاوہ صوبہ کے 10ہزار متاثرہ گھروں کو آسان قسطوں پر قرضہ بھی فراہم کریں گے ۔ انشااللہ مستقبل میں بھی سندھ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اس مشکل وقت میں سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ امید ہے کہ ہم اس بارش کی تباہی پر بھی جلد قابو پالیں گے ۔بعد ازاں گورنر سندھ سے گورنر پنجاب گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات،مشکلات کا شکار افراد کی امداد ،بین الصوبائی رابطہ کی اہمیت اور ضرورت،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پرچیئر مین اخوت فانڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب ،چیئرمین غنی گلاس انوار غنی ، لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ میاں احسن اور اورینٹ گروپ کے سربراہ میاں طلعت بھی موجود تھے۔گورنرسندھ نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے شہر کے حالات میں بہتری کے اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیںاس ضمن میں اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ با الخصوص کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پنجاب حکومت کی اظہار ہمدردی اور معاونت اہم ثابت ہوگی اس اقدام سے دوطرفہ صوبائی ہم آہنگی مزید فروغ حاصل ہوگا ۔ ملاقات میں گورنرپنجاب میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس مشکل وقت میں صوبہ سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔