پی ٹی آئی صدارتی انتخابات میں اعتزاز احسن کی حمایت کرے،محمد شاہد
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی بوکھلاہٹ اور بدحواسیاں پہلے ہفتے میں ہی کھل کر سامنے آگئی ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ سیاست اناڑی کھلاڑیوںکا کام نہیں اور سیاست پیپلز پارٹی کے بغیر ادھوری ہے۔ انہوں نے کہا ملک و قوم کا بہترین مفاد اسی میں ہے کہ پی ٹی آئی صدارتی انتخابات میں اعتزاز احسن کی حمایت کرے۔ انہوںنے کہا آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے تمام تر تحفظات کے باوجود تمام امور پارلیمنٹ میں طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔