این بی پی ٹیون سٹی ٹینس چیمپئن شپ میں 21 میچز کا فیصلہ ہوگیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )این بی پی ٹیون سٹی ٹینس چیمپئن شپ میں 21 میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ گذشتہ روز کھیلے گئے انڈر18 کے مقابلوں میں موسیٰ چوہدری، حذیفہ خان، عبداللہ شفقت، سبحان بن سالک، طلحہ خان، ولید، زلان خان اور احمد نیال نے کامیابی حاصل کی، انڈر 14 کے مقابلوں میں احمد نیل، سعد رضوان، حمزہ عاصم، ریحان خواجہ، حمید اللہ یعقوب اور عبداللہ اظہر نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ انڈر 10 کے مقابلوں میں طلحہ رضوان، معیظ گل، حمزہ ہاشمی، ثاقب علی، شمیر مسعود، حمزہ احمد اور مصطفی عثمان نے بھی اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ٹورنامنٹ میں سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں راولپنڈی، واہ فیکٹری، ٹیکسلا، اٹک اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں سات کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، انڈر 18 سنگلز، انڈر14 سنگلز،انڈر 10 سنگلز اور لٹل ماسٹر کپ کے مقابلے شامل ہیں۔