این آر او کیس:سپریم کورٹ کا پرویز مشرف کو وطن واپسی پر کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں پرویز مشرف کو وطن واپسی پر رینجرز کی سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 11اکتوبر تک جواب داخل کر انے کی مہلت دے دی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کمر کے درد کا علاج پاکستان میں زیادہ بہتر ہوتا ہے، پہلے کہا تھا مشرف آئیں ان کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی، یقین دہانی کراتا ہوں کہ مشرف کے ساتھ جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا، یہ ملک کے سب سے بڑے کورٹ کی یقین دہانی ہے، ہوسکتا ہے لال مسجد کیس میں پرویز مشرف پر کوئی چارج نہ ہو ، پرویز مشرف اگر رضا کارانہ طور پر آجائیں تو ان کی عزت ہوگی، ، جو کہتا تھا جرات مند کمانڈو ہوں وہ جرات کا مظاہرہ کرے،۔ منگل کو سپریم کورٹ میں این آر او کیس میں پرویز مشرف کی واپسی کے معاملے پر سماعت ہوئی عدالت نے پرویز مشرف کو وطن واپسی پر رینجرز کی سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ پہنچنے تک پرویز مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے۔ وکیل پرویز مشرف نے بتایا کہ پرویز مشرف کو بہت سنجیدہ نوعیت کی بیماری ہے شاید میرے پاس بھی ان کو جا کر دیکھنے کے لئے وقت کم ہے۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو جواب داخل کرنے کے لئے 11اکتوبر تک مہلت دیدی۔ عدالت نے ملک قیوم کو تفصیلات فراہم کرنے کے لئے دس اکتوبر کا وقت دے دیا۔ وکیل پرویز مشرف اختر شاہ نے بتایا کہ 27ستمبر کو اپنے موکل سے بات کی ہے پرویز مشرف نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئیں گے پرویز مشرف کے خلاف بہت سے مقدمات ہیں پرویز مشرف کو میڈیکل اور سکیورٹی ایشوز ہیں۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی عدالت نے پرویز مشرف کو کسی بھی کیس میں فی الحال گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کمر کے درد کا علاج پاکستان میں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ وکیل پرویز مشرف نے بتایا کہ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا مشرف آئیں ان کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ یقین دہانی کراتا ہوں کہ مشرف کے ساتھ جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا۔ یہ ملک کے سب سے بڑے کورٹ کی یقین دہانی ہے۔ ہوسکتا ہے لال مسجد کیس میں پرویز مشرف پر کوئی چارج نہ ہو پرویز مشرف غداری کیس میں ملزم ہیں اسی کیس میں پیش ہوں یہ نہیں ہوسکتا کوئی پاکستان سے چلا جائے اور عدالت میں پیش نہ ہو۔ پرویز مشرف اگر رضا کارانہ طور پر آجائیں تو ان کی عزت ہوگی پرویز مشرف نے ملک کی سب سے بڑی عدالت میں واپسی کا کہا تھا کمانڈو جو کہتا تھا جرات مند کمانڈو ہوں وہ جرات کا مظاہرہ کرے۔