مصر میں ریت کے شدید طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ، متعدد ہائی ویز بند کر دی گئیں، لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے۔مصر میں موسم کی ایسی سختی اس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان امڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ ، شہع اسوان سمیت مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہوائوں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی ویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں ہیں جبکہ لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024