بنوں میں پولیو کے قطرے پینے سے حالت بگڑنے والے دو کمسن بچے ہولی فیملی ہسپتال منتقل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیو کے قطرے پینے سے دو کمسن بچوں کی حالت بگڑ گئی جنہیں بنوں سے جمعرات کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا آٹھ ماہ کی بچی عاصمہ اور کمسن چھ سالہ بچے حمزہ کو ان کے والدانعام اللہ بنوں سے راولپنڈی لائے ہولی فیملی کے ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ان بچوں کو خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں نے راولپنڈی ریفر کیا ہے جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے متاثرہ فیملی نے حکومت پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے ۔