کراچی: تیز رفتار گاڑیوں نے مزید4 افراد کی جان لے لی
کراچی( کرائم رپورٹر ) کراچی کے مختلف علاقوں میںٹریفک کے حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ پنکھا ہوٹل کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 26 سالہ محمد اسحاق ولد مرزا خان کو کچل کر ہلاک کردیا۔ سرجانی ٹائون میں کے ڈی اے فلیٹس کے نزدیک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 30 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ باغ کورنگی پل پر تیز رفتار ٹرک نے 45 سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کردیا۔ جب کہ ملیر سعود آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار30 سالہ شہروز ولد احمد ہلاک ہوگیا۔
جان لے لی