میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نگار جوہر پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ان کو پاکستان آرمی کی پہلی سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز بھی انہیں حاصل ہوا ہے۔ اس سے قبل اس عہدے پر کوئی خاتون تعینات نہیں ہوئی۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق خیبر پی کے صوابی کے علاقے پنج پیر سے ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ستارہ امتیاز ملٹری، آرمی میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ہوئیں۔انہوں نے فیملی میڈیسن میں ایم سی پی ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ پبلک ہیلتھ میں ماسٹر اور ایڈوانس میڈیکل ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس سی کی ڈگری بھی رکھتی ہیں۔نگار جوہر کا تھری سٹار جنرل بننا پاکستان کیلئے قابل فخر اور خواتین کیلئے بلند حوصلوں کا باعث ہے۔ پاکستان میں خواتین سے امتیازی سلوک کی بے بنیاد باتیں کی جاتی ہیں۔ خواتین کی پارلیمان میں 33 فیصد نمائندگی اور بینظیر بھٹو پاکستان اور اسلامی دنیا کی بھی وزیراعظم رہ چکی ہیں۔ نگار جوہر کے اس منصب پر پہنچنے سے خواتین کا مردوں کی برابری کے حوالے سے مثبت تصور اجاگر ہوگا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024