ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاو کی 3 ملین ویکسین کی خوراک پہنچ چکی ہے جبکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی رابطہ جاری ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول کی آیاہ صوفیہ الکبیر مسجد میں بیان دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نئی قسم کی کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے خلاف اقدامات کی روشنی میں چین سے 3 ملین ویکسین کی خوراک ترکی پہنچ گئی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ 2020 کا سال پوری انسانیت کے لیے شدید اور تکلیف دہ سال تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ ۔19 کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسینوں کے سلسلے میں کافی حد تک مسافت طے کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت کے نتیجے میں (چین سے) 30 لاکھ ویکسین یہاں پہنچ چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ہمارا ہدف 50 ملین ہے۔ اس کے علاوہ جرمنی سے بھی زیادہ سے زیادہ ویکسین لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024