طاہر القاری کا مارچ: نواز شریف نے آج کچن کیبنٹ کا اجلاس بلا لیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ملین مارچ سے نمٹنے کیلئے ”کچن کیبنٹ“ کا غیرمعمولی اجلاس آج رائے ونڈ طلب کر لیا ہے۔ چودھری نثار علی خان جو پچھلے ایک ہفتہ سے لاہور میں مقیم ہیں، پارٹی لیڈرشپ سے مشاورت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کچن کیبنٹ کے ارکان کے علاوہ چیدہ چیدہ لیڈروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔