لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کہا ہے کہ برآمد کنندگان کو ان کی برآمدی کارکردگی کی بنیاد پر دئیے جانے والے فوائد کا اطلاق ایسے برآمد کنندگان پر بھی ہو گا جنہوں نے اسلامک ایکسپورٹ ریف فنانس سکیم (آئی ای آر ایس) کے تحت اضافی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے جانے والے ا یک سرکلر کے مطابق ایسے برآمد کنندگان جنہوں نے ا یک سے زائد بنکوں سے ایکسپورٹ ری فنانس حاصل کی ہے‘ مارک اپ ریٹ فائدے کے ریفنڈ کےلئے درخواست ہر متعلقہ بنک سے تصدیق شدہ کلیم فارم کے ساتھ کسی ایک بنک کے ذریعے متعلقہ ایس بی پی بی ایس سی (بنک) آفس میں جمع کرا سکتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024