لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبرکے صدر ظفر اقبال ، سینئر نائب صدر اعجاز اے ممتاز اور نائب صدر فیصل اقبال شیخ نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف صنعت و تجارت بلکہ ملکی معیشت پر بھی کاری ضرب لگے گی اور بالخصوص برآمد کنندگان عالمی منڈی کا بڑا حصہ ہاتھ سے کھو بیٹھیں گے۔ لہذا حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لے۔ عہدیداروں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کی ساکھ مزید متاثر ہوگی اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ کچھ عناصر حکومت سوچے منصوبے کے تحت اس مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024