افغانستان میں فائرنگ‘ صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے 2 ساتھی قتل
کابل (اے ایف پی) مسلح افراد کے حملے میں افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے 2 ساتھی قتل ہو گئے۔ عبداللہ عبداللہ کے ترجمان سید فضل سنگ چراکی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہرات میں انتخابی مہم کے دوران ہمارے حامیوں پر بندوق برداروں نے فائرنگ کر دی۔ انتخابی مہم کا انچارج ڈاکٹر ہمدرد اور اس کا ایک ساتھی موقع پر مارے گئے۔ عبدالرئوف احمدی جو پولیس کے ترجمان ہیں نے بھی کہا واقعہ مغربی شہر ہرات میں پیش آیا ہے۔