پرانی رنجش پر ایک شخص قتل روٹھی بیوی کو منانے کے دوران فائرنگ سے بیوی کا چچا جاں بحق
راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پرانی رنجش پر فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا گیا ناراض بیوی کو منانے کے دوران فائرنگ سے بیوی کا چچا قتل کردیاگیا انڈر پاس میں گاڑی بے قابو ہوکرسڑک کی دوسری جانب جاگری چار افراد شدید زخمی ہوگئے ایک کی حالت نازک ہے نومولود کی نعش کچرے کے ڈبے میں پھینک دی گئی تھانہ رتہ امرال کے علاقے ریلوے ورکشاپ روڈ پرپرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا گیا پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت گل زر کے نام سے کی گئی واردات کے بعد شہریوں نے ایک حملہ آور پکڑ لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ریسکیو1122 نے مقتول کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی پولیس نے بتایا کہ ملزم کامل کی مقتول کے ساتھ دیرینہ دشمنی تھی فائرنگ کرنے والے کو وہاں موجود لوگوں نے پکڑ لیا جو تشدد سے شدید زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے تھانہ واہ کینٹ کو شاہد علی نے بتایا کہ میری بھانجی موہل کنول اپنے شوہر سے ناراض ہوکر گدوال میں اپنے والدین کے پاس رہ رہی تھی اس کا خاوند رحمت رحمٰن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور اپنی بیوی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کیاور اپنے بیٹے کو اٹھا لیااپنی بیوی کو بازو سے پکڑ کر باہر گلی تک لے گیا جھگڑے اورر شور کی آواز سن کر مدعی کا بھائی محمد علی بھی گلی میں آگیا جس نے آگے بڑھ کر میری بھتیجی کو چھڑانے کی کوشش کی جس پر ملزم نے پستول سے فائرنگ کرکے مدعی کے بھائی کو قتل کردیا کمیٹی چوک انڈر پاس میں کار تیز رفتاری سے بے قابو ہوکر میڈین کی دوسری جانب جاگری اور موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس سے چار افراد عبدالرزاق ، عامر ، شاکراللہ اور وحید شید زخمی ہوگئے جنہیں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا ایک زخمی کی حالت نازک تھی تھانہ رمنا کو اسلام الدین نے بتایا کہ سیکٹر جی الیون فور میں نامعلوم ملزمان نے انسانیت کی بیحرمتی کرتے ہوئے نومولود کی نعش کچرے کے ڈبے میں پھینک دی پولیس نے نومولود کی نعش قبضے میں لے لی۔