شالامار ٹیچنگ ہسپتال میں ذیابیطس کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
لاہور (نیوز رپورٹر) شالامار ٹیچنگ ہسپتال میں ذیابیطس کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جہاںسینکڑوں مریضوں کوشوگر ٹیسٹ، کولیسٹرول، موٹاپے کا ٹیسٹ، وزن، بلڈ پریشراور چیک اپ کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ مریضوں کو ذیابیطس سے متعلق معلوماتی مواد بھی فراہم کیا گیا۔اس موقع پر ہسپتال کے آڈیٹوریم میں خصوصی لیکچر کے دوران پروفیسر ظفراللہ خان اور ڈاکٹر بلال بن یونس نے کیمپ کے شرکاء سوالوں کے جواب بھی دیئے۔