وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور پاکستان کے خلاف الطاف حسین کی ہرزہ سرائی سے ثابت ہو گیا ہے کہ الطاف حسین دشمن کیلئے کام کر رہے ہیں۔ پوری پاکستانی قوم بھارت کو پکارنے والے نام نہاد لیڈر کے عبرت ناک انجام کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے واویلا سے ثابت ہو گیا ہے کہ کراچی میں رینجرز نے درست اقدام اٹھایا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی شیردل افواج اور وطن کے محافظوں کے خلاف ہزیان گوئی سے الطاف حسین کا اصل اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ الطاف حسین نے مہاجرین سمیت وطن عزیز کے 20کروڑ عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے اور وہ اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024