قومی معاملات پر پارلیمنٹ کو اہمیت دی جائے:لیاقت بلوچ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمانی جمہوریت کے دور میں قومی معاملات پر پارلیمنٹ کو اہمیت دی جائے ۔ حکومت متنازعہ ہے ،کرونا وبا کی زد میں پوری قوم ہے اس لیے پارلیمنٹ کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیاں مشترکہ بنیادوں پر صحت کے امور کی نگرانی کریں اور کورونا کے خلاف جنگ کے امور میں پارلیمانی مشترکہ کمیٹی کو نگرانی کے لیے بااختیار بنایا جائے ۔ وفاقی حکومت قومی قیادت ، پارلیمنٹ ، صوبائی حکومتوں اور ریاستی اداروں پر اعتماد کرے اور ان سے تعاون لے ۔