سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ ملک غلام نبی ایماندار، قابل ،فرض شناس افسر ہیں
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ ملک غلام نبی کاتبادلہ جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی سے جہلم کر دیا گیا ہے جن کے اعزاز میں الواداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا تلاوت قران پاک ابراہیم جبکہ نعت رسول مقبولﷺ نعمان قدوس مرزا نے پیش کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض اویس مجید نے ادا کئے تقریب کے مہمان خصوصی ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر اور دیگر معززین ججز اور سٹاف ممبران بجٹ اینڈ اکاوئنٹس آفیسر سید ریحان عباس ریڈر سید حمیر شاہ سجاد قریشی وقاص احمد ودیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک غلام نبی ایک ایماندار قابل فرض شناس افسر ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے دفتری امور احسن طریقے سے ادا کئے جو کہ لائق تحسین ہے سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ ملک غلام نبی نے کہا کہ میرا دوران سروس بہت اچھا وقت گذرا اور تما سٹاف ممبران نے دفتری امور میں میری بہت مدد کی میں تمام معزز افسران و ملازمین کا شکر گذار ہوں،اختتام پر ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے سپرٹنڈنٹ سیشن کورٹ ملک غلام نبی کو یادگاری شیلڈ پیش کی تمام آفسران اور سٹاف ممبران نے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر کا شکریہ ادا کیا ۔