آبروئے صحافت مجید نظامی کا91واں یوم ولادت کل، نظریہ پاکستان ٹرسٹ ’’ یوم مجید نظامی‘‘ کے طور پر منائے گا
لاہور (نیوز رپورٹر) رہبر پاکستان، آبروئے صحافت و سابق چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی کے بدھ 3اپریل کو91ویں یوم ولادتپر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے یہ دن یوم مجید نظامی کے طور پر منانے کا اہتمام کیا ہے۔ اس موقع پر کل 10:30بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم، لاہور میں خصوصی تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا جائیگا۔ ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کے قریبی ساتھی، کارکنان تحریک پاکستان، دانشور، صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد مجید نظامی کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس تقریب کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔