ڈہرکی: سیاہ کاری کا الزام، 10 لاکھ جرمانہ 2 کمسن ونی کرنے سے انکار پر مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، عورتوں کو برہنہ کر دیا
ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی کے نواحی علاقے گاﺅں قالو برڑو میں سیاہ کاری کے الزام میں بااثر افراد نے جرگہ کرکے نوجوان مبارک برڑو پر دس لاکھ روپے جرمانہ اور دو معصوم بچیاں 12سالہ بیٹی اقراءاور 10سالہ ثناءکو ونی کرنے کا فرمان جاری کیا ہے، نوجوان کی طرف سے انکار کرنے پر گزشتہ رات دیر سے مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے نوجوان مبارک برڑو کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن معجزانہ طریقے سے بچ گئے، مسلح افراد نے نوجوان کی دو معصوم بیٹیوں کو زبردستی اغواءکرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر عورتوں اور بچوں پر تشدد کرکے برہنہ کیا گیا، گھروں پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اہل علاقہ کے پہنچے پر مسلح افراد فرار ہوگئے۔
ڈہرکی/ سیاہ کاری