ابوظہبی ‘دبئی کے ہوٹلوں میں گیس لیکج سے دھماکے‘ 3افراد ہلاک‘ متعدد زخمی
ابوظہبی (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی اور دبئی کے ریسٹورنٹس میں دھماکوں سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ میں دھماکا بظاہر گیس کی لائن میں ہوا۔ حکام کے مطابق دبئی کے ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹا۔دھماکے راشد بن سعید سٹریٹ کے ریسٹورنٹس ایف سی اوبارڈیز میں ہوئے۔ قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا‘ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق نواحی رہائشی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔