سہولیات فراہمی میں ناکامی پر کے الیکٹرک کو 20 لاکھ جرمانہ
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ نیپرا کے مطابق رواں سال 28 جون کو کراچی میں کے الیکٹرک کے 700 فیڈرز ٹرپ کرگئے تھے جس کی وجہ سے عوام کو طویل لوڈ شیڈنگ کاسامنا کرناپڑا تھا اور کراچی میں 24 سے 48 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی تھی۔ کے الیکٹرک پر جرمانہ کارکردگی بہتر نہ بنانے کی وجہ سے عائد کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک صارفین کو بروقت سہولیات فراہم کرنے میںمکمل طورپر ناکام رہا ہے۔