کراچی لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر)کراچی سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز تیزی کی لہر پر کے ایس ای 100انڈیکس 307.21پوائنٹس اضافے پر تین نفسیاتی حدود عبور کرکے دوبارہ11868.88کی ریکارڈ حد حاصل کرلی سرمایہ کاری میں 77ارب روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی رہی۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار332کمپنیوں تک رہا اس میں 165کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ‘ 83کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور84کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی رہی۔ انڈیکس 134.44 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 3229.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024