سندھ کو لوٹنے والوں سے حساب لینگے، پیر پگارا
کراچی (وقائع نگار)جی ڈی اے رہنما ء سردار علی گوہر خان مہر کی کراچی رہائش گاہ پرجی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا،عشائیے میں پیر سید صدر الدین شاہ راشدی ،رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر ،سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم، شہریار مہر، ڈاکٹر ذولفقار مرزا ،پیر سید راشد شاہ،نصر ت سحر عباسی ، شہر یارخان مہر ، عبدالرزاق راہموں اورسرداررحیم کے علاوہ جی ڈے اے کے ارکان سندھ اسمبلی بھی شریک ہوئے ،عشائیے میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی غورہوا اس موقع فنکشنل لیگ کے سربراہ ، روحانی پیشواپیرپگاروکاکہناتھاکہ ہم متحد ہوکر سندھ کو لوٹنے والوں سے حساب لیں گے،پیرپگارونے کہاکہ سندھ کے عوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے ہمیں ملکر سندھ کے عوام کو کرپٹ حکومت سے نجات دلانا ہوگی،انہوں نے پارٹیء کے ارکان اورجی ڈے اے کے رہنمائوں سے کہاکہ سینیٹ کے الیکشن میں جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو کامیاب کیا جائے،پیرصدرالدین شاہ راشدی نے کہاکہ ہمارے جی ڈی اے کے سینیٹ میں متفقہ امیدوار ہیں اور اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔