وزیراعلیٰ پنجاب مجھے میرا حق دلائیں
مکرمی! گزارش ہے کہ بندہ مئی1990ء سے ایک سرکاری سکول میں پرائمری ٹیچر ہے اور 28 سال سے ہمیشہ اپنی کلاس کا رزلٹ سو فیصد دیا ہے۔ مگر سیاسی بیک نہ ہونے اور رشوت نہ دے سکنے کی وجہ سے پروموشن سے تاحال محروم ہوں۔ آپ کے مؤقر روزنامہ کی وساطت سے سیکرٹری تعلیم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ میرے کیس میں حقائق کا جائزہ لے کر مجھے میرا حق دلائیں اور مجھے اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے تاکہ میں اپنی تنخواہ سے اپنے بچوں کی ادھوری تعلیم کو مکمل کرا سکوں۔(رب نواز ایم اے۔ ایم ایڈ P .S.T عبدالحکیم کبیروالا 0300-6889219)