بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔ وزیراعظم آج کراچی کا اہم دورہ کریں گے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم گرمی کے باعث کراچی میں ہونے والی اموات اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کےعلاوہ وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن ، وزیر داخلہ سہیل انور، وزیر صحت جام مہتاب ، چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم سی ایم ہائوس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ اور دیگر سکیورٹی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ شیڈول کے مطابق جناح ہسپتال کا دورہ کریں گے جہاں ہسپتال انتظامیہ انہیں گرمی سے ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کےعلاج معالجے کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔