کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایپکا یونٹ کی تقریب حلف برداری
لاہور(کامرس رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ایپکا یونٹ کی کامیابی کے بعد تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے ان کے ہمراہ پرووائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین ، رجسٹرار پروفیسر ارشاد حسین قریشی بھی موجود تھے ۔صدر ایپکا لاہور ڈویثرن مختار گجر نے نو منتخب ارکا ن سے حلف لیا، کے ای ایم یو ایپکا یونٹ کے جنرل سیکٹری روف قریشی نے ملازمین کے مسائل پر روشنی ڈالی انھوں نے ادارہ کے وقار کو بلند کرنے کا اعادہ کیا وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں نو منتخب ارکا ن کو مبارکباد دی انہو ں نے ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لئے تین رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جوملازمین کے مسائل کا جائزہ لے کر شفارشات مرتب کرے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ وقت کی پابند ی اور نظم و ضبط قائم رکھنا لازمی ہوگاتمام تر فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر رانا اقبال خاں اور جنرل سیکٹری روف قریشی نے وائس چانسلر کا تقریب میں شرکت اور مسائل کے حل کے لئے جامع اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔