آر سی سی آئی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے
راولپنڈی (اے پی پی) پہلے آر سی سی آئی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں آج مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے انٹر کلب ٹی 20 چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کے مختلف گرائونڈز میں جاری ہیں، پہلے میچ میں وکٹری کلب اور اے کے ایس کائونٹی کی ٹیمیں حشمت علی گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔