پٹرول 59 لائٹ ڈیزل 25 مٹی کا تیل 73 پیسے لٹر سستا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 73 پیسے فی لٹر کمی کے بعد 82 روپے 25 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کی کمی کے بعد نئی قیمت 75 روپے 3 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
پٹرول سستا