اشرف بھٹی کی قیادت میں تاجر وں کے وفد کی لاہور چیمبر کے نائب صدر سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
لاہور(کامرس رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر فہیم الرحمن سے ملاقات کر کے تاجروں کو درپیش دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفد میں لاہور کے صدر میاں طارق فیروز سمیت دیگر تاجر رہنما بھی شامل تھے ۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم سے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبوں پر پیشرفت کےلئے حکومت سے بات کی جائے۔ فہیم الرحمن نے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے دیرینہ مسائل کے حل کےلئے جلد حکومتی ذمہ داران سے ملاقات کی کوشش کی جائے گی۔