ہمیں ایسے طلباء پر فخر ہے جو اپنی شہری ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں، انجینئر محمد بلیغ الرحمان
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے نوجوان طلبا ء پر فخر ہے جو اپنے شہری ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ایکٹیو سیٹزنز پروگرام کے تحت برٹش کونسل اور پارٹنر سکولز گلوبل نیٹ ورک کے اشتراک سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب کے دوران کراچی،لاہور اور اسلام آباد کے 15سکولوں سے طلباء نے نیشنل سوشل ایکشن پرجیکٹس کے عملی مظاہرے کئے۔