وزیر بجلی اویس لغاری سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات توانائی کے تحفظ، بہتر استعمال کے بارے میں تعاون پر اتفاق
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان اوریورپی یونین نے توانائی کے تحفظ اور بہتر استعمال کے سلسلے میں تعاون پراتفاق رائے بجلی کے وزیر اویس لغاری اور یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوس کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے ادارے کے قیام میں یورپی سرمایہ کاری بینک اور یورپی یونین کے دیگر ممکنہ امدادی شراکت داروں کو بھی مدعو کیا۔ جین فرانکوس نے کہا کہ یورپی سرمایہ کاری بینک پاکستان کے تیزی سے پھیلتے ہوئے بجلی کے شعبے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔