مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے مخالفین خوف زدہ ہیں‘ علی اکبرگجر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سندھ مےں مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ عناصر نے بے بنیاد افواہوں کی فےکٹریاں کھول لی ہےں کروڑوں پاکستانیوں کی جماعت مفاد پرست عناصر کی خواہشات کے تا بع نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی اداروں، کنٹونمنٹ بورڈز اور صوبائی اسمبلی مےں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی موجودگی نے سندھ کے نام نہاد ٹھےکےداروں کی صفوں مےں کھلبلی مچا رکھی ہے۔ سندھ مےں مسلم لیگ(ن) تنا ور درخت بن چکی ہے اور آئندہ انتخابات مےں سندھ کے عوام کی امیدوں کے مرکز کے طور پر سامنے آئے گی سندھ مےں محمد نواز شریف کے کارکن اور ساتھی مشرف آمریت کے بدترین دور مےں بھی اپنے قائد کے ساتھ کھڑے تھے اورآج، کل اور ہمےشہ قائد کے دست و بازو بن کر اپنا سیاسی سفر پہلے سے زیادہ گرمجوشی کے ساتھ جاری رکھےں گے۔