یونیسکو کے ذیلی ادارے میں کرپشن کا ملزم ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ےونےسکو کے ذےلی ادارے مےں گےارہ لاکھ روپے کی کرپشن کے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کردی ہے ملزم کو پولےس نے احاطہ عدالت سے گرفتارکرلےا ہے ۔ملزم محمد شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت مےں ہوئی عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد نیشنل کمیشن برائے یونسیکو کے سابق اکاونٹنٹ کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد پولےس نے ملزم کو عدالت سے گرفتار کرلےا ہے ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دوران ملازمت دفتر کے گےارہ لاکھ روپے کے فنڈز مےں خرد برد کی ہے ملزم کے خلاف پی این سی یو کے سیکرٹری جنرل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔