انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 11کھلاڑیوں کا اعلان ‘جوفرا آرچر جگہ بنانے میں ناکام
لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ ورؒلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بائولر جوفرا آرچر کو جگہ نہ مل سکی ۔ فائنل الیون میں جوروٹ کپتان ‘جوز بٹلر وکٹ کیپر ‘روری برنز ‘جیسن رائے ‘جوڈینلی ‘بین سٹوکس ‘جونی بیئر سٹو ‘معین علی ‘کرس ووکس‘سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں ۔