پاکستان سپر لیگ : پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو شکست دے دی
دبئی (نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تمیم اقبال دصرف 5 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے ۔محمد حفیظ نے 13 رنز بنائے ۔کامران اکمل 58 ،سیمولز 17 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔شاہد آفریدی 10 رنز بنا کر غلام مدثرکا نشانہ بنے ۔شکیب الحسن نے 30 رنز بنائے۔پشاورزلمی نے 6 وکٹوں پر 166 رنز بنا ئے۔کپتان ڈیرن سیمی17 پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان برینڈن میکلم اور کیمرون ڈیل پورٹ نے 167 رنز کے تعاقب میں ابتدائی تین اوورز میں 38 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم ڈیل پورٹ کے آو¿ٹ ہوتے ہی بلے بازوں کی قطار لگ گئی۔ڈیل پورٹ نے 32 رنز بنائے، کپتان میکلم 6 رنز بنا کر محمد اصغر کا نشانہ بن گئے۔ عمر اکمل کو شکیب الحسن نے ایک رن پر آو¿ٹ کیا۔لاہور قلندرز نے ایک رن پر 5 وکٹیں گنوا دیں۔سہیل تنویر 36رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 9وکٹوں پر 149رنز بناسکی ۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک سکور سے ہرادیا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے 6وکٹوں پر 165رنز بنائے ۔حسین طلعت نے 56‘شین واٹسن نے 29‘مصباح الحق نے 25رنز بنائے ۔ذوالفقار بابر اور انورعلی نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ کوئٹہ گلیلڈی ایٹرز کی ٹیم پانچ وکٹوں پر 164رنز بناسکی ۔ احمد شہزاد نے59اور کیون پیٹرسن نے 69رنز بنائے ۔کوئٹہ کو آخری گیند پر تین رنز درکارتھے مگر صرف ایک بن سکا ۔