پاکستانی کرکٹرز کو پھنسانے والابرطانوی صحافی مظہر محمود خود پھنس گیا ‘ 15 ماہ کی قید
لندن(سپورٹس ڈیسک ) برطانیہ کی مقامی عدالت نے قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں صحافی مظہر محمود کو 15 قید کی سزا سنا دی ہے۔ مظہر محمود نے پاپ سٹار تولیسا کونٹوس تاولوس کے خلاف خبر لکھی تھی ۔جس میں انہیں ڈرگ فکسر ظاہر کیا تھا اور ان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن وہ عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔پاپ گلوکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے مظہر محمود کیلئے اپنے روابط استعمال کرتے ہوئے پیسوں کے عوض کوکین کا بندوبست کیا لیکن شواہد نہ ہونے پر یہ مقدمہ عدالت میں ختم کردیا گیا تھا۔