برازیلین فٹبالر رونالڈینہو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ساؤ پاؤلو(سپورٹس ڈیسک) سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینہو کھیل سے ریٹائر ہوگئے۔ رونالڈینہو کے بھائی اور ایجنٹ ایسس نے اعلان کیا ہے کہ رونالڈینہو بطور پلیئر دنیائے فٹبال کو خیرباد کہہ چکے، انہوں نے کہا کہ رواں برس روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ہم اگست میں رونالڈینہو کے حوالے سے فیئرویل میچز منعقد کریں گے جو برازیل، یورپ اور ایشیا میں منعقد ہوں گے جبکہ اس میں نیشنل ٹیم سے میچ بھی شامل ہوسکتا ہے۔