حافظ آباد: 6 سالہ بچے سے زیادتی کے الزام میں 6 سالہ ’’ملزم‘‘ گرفتار
حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت)پولیس تھانہ صدر نے 6سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے 6سالہ ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا۔برج فتح علی کسوکے بائی پاس کی رہائشی بیوہ خاتون تنزیلہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے چھ سالہ بیٹے لیاقت علی کو شہروز طالب اور ایک نامعلوم ملزم نے اغواء کیا اور چھ سالہ ملزم شہروز نے اس سے گن پوائنٹ پر بد فعلی کی۔ پولیس تھانہ صدر حافظ آباد نے چھ سالہ ملزم شہروز کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے ملزم کا مکمل میڈیکل کروانے کا حکم دیا۔ملزم شہروز کا ڈسٹرکٹ ہسپتال سے میڈیکل کروا کر نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔